Gas Leakage Web ad 1

پاکستان ریلویز میں سی ای او کی سیٹ گزشتہ 12روز سے خالی

0

پاکستان ریلویز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی نشست 12 روز سے خالی پڑی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق سابق سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ نے بیرون ملک، خصوصاً امریکا جانے کے لیے تین ماہ کی چھٹی کی درخواست دی تھی جو منظور کر لی گئی۔ چھٹی کی منظوری کے بعد انہوں نے 15 اپریل کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔

فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے متعدد کھلاڑی زخمی، کون سے بڑے نام ایونٹ نہیں کھیل پائیں گے؟

اس کے بعد سے سی ای او ریلویز کا عہدہ تاحال خالی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئے سی ای او کی تعیناتی کے لیے 5 ریلوے افسران کے نام حکومت کو ارسال کیے گئے ہیں، جن میں سفیان سرفراز ڈوگر، عامر نثار چوہدری، راحت مرزا، شعیب عادل اور حفیظ اللہ خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی ای او کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث پاکستان ریلویز کو بعض دفتری امور میں مشکلات کا سامنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.