Gas Leakage Web ad 1

کانٹیکٹ لینز پہن کر نہانے والی لڑکی دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم

0

جنوبی امریکا سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ گریس جیمیسن کو کانٹیکٹ لینسز پہن کر نہانا مہنگا پڑ گیا، جس کے نتیجے میں وہ اپنی دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے ، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

سوشل میڈیا پر اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے گریس جیمیسن نے کہا کہ وہ چھٹیوں کے دوران ایک ٹرپ پر تھیں جب انہوں نے کانٹیکٹ لینسز کے ساتھ ہی شاور لے لیا۔ ان کے مطابق یہ ایک ایسا عمل ہے جو کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے والے اکثر بغیر سوچے سمجھے کر لیتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ آنکھوں کی بینائی کے لیے انتہائی خطرناک ہے، اور ان کے ساتھ بھی یہی ہوا۔

لینسز کے ساتھ نہانے کے باعث گریس ایک سنگین آنکھوں کے انفیکشن “Acanthamoeba” کا شکار ہو گئیں۔ ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن ایک خوردبین، آزاد زندہ امیبا کی وجہ سے ہوتا ہے، جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کانٹیکٹ لینز آلودہ پانی کے رابطے میں آ جائیں۔

کچھ ہی دنوں بعد گریس میں انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے لگیں، جس کے بعد انہوں نے ماہر امراض چشم سے رابطہ کیا۔ تاہم بدقسمتی سے ابتدائی طور پر ان کی بیماری کی غلط تشخیص کی گئی اور انہیں اسٹیرائیڈ آئی ڈراپس تجویز کر دیے گئے، جس سے انفیکشن مزید بڑھ گیا۔

صرف ایک ہفتے کے اندر انفیکشن شدت اختیار کر گیا اور گریس اپنی بینائی مکمل طور پر کھو بیٹھیں۔ درست تشخیص اور علاج میں تاخیر کے باعث وہ تقریباً دو ماہ تک نابینا رہیں۔

گریس نے بتایا کہ علاج کے باوجود وہ تاحال دائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہیں، تاہم ان کا علاج جاری ہے اور مستقبل میں مکمل بینائی کی بحالی کے لیے سرجری کا امکان بھی موجود ہے۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کانٹیکٹ لینسز کو کبھی بھی پانی میں استعمال نہ کریں کیونکہ یہ عمل بینائی کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.