Gas Leakage Web ad 1

آئل کمپنیز کا ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے پر تحفظات کا اظہار، سپلائی نظام خطرے میں پڑنے کا خدشہ

0

اسلام آباد میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے میں حالیہ تبدیلیوں اور 128 ارب روپے کے واجب الادا بقایا جات کے معاملے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جہلم میں غیر قانونی سگریٹ کے خلاف کریک ڈاؤن، 300 پیکٹ ضبط

کونسل کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں کی گئی حالیہ ترامیم اور پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

کونسل نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتا ہوا مالی دباؤ پیٹرولیم سیکٹر میں نقدی کے بہاؤ کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی کا نظام خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک کو 13 اپریل 2026 کو ارسال کیے گئے ایک تفصیلی خط میں اس صنعتی تنظیم نے مؤقف اختیار کیا کہ بیک وقت ہونے والی دو بڑی تبدیلیاں، یعنی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں رد و بدل اور ریگولیٹری ادائیگیوں میں تاخیر، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر شدید مالی دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہی کمپنیاں ملک بھر میں ایندھن کی خریداری اور اس کی ترسیل کی ذمہ داری انجام دیتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.