Gas Leakage Web ad 1

اچھی صحت کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟

0

اگر آپ دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ عادت صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ان اثرات سے بچنا بہت آسان ہے۔

آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص گھنٹوں بیٹھ کر گزارتا ہے تو روزانہ قدموں کی تعداد بڑھا کر وہ متعدد امراض کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے۔ اس تحقیق میں 72 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

کوشش ہے ایک بھی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے، سہیل آفریدی

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دن بھر میں اضافی قدم چلنے سے مختلف امراض اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ نتائج کے مطابق اگر کوئی شخص روزانہ 10 ہزار قدم چلتا ہے تو قبل از وقت موت کا خطرہ 39 فیصد تک جبکہ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک کا خطرہ 21 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل محققین کے ابتدائی کام میں بھی زیادہ قدم چلنے اور قبل از وقت موت و امراض قلب کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق ثابت کیا گیا تھا۔ دیگر تحقیقی رپورٹس میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے قبل از وقت موت اور دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں براہ راست یہ جائزہ لیا گیا کہ چہل قدمی کس حد تک زیادہ دیر بیٹھنے کے منفی اثرات کو کم کر سکتی ہے۔ تحقیق میں شامل افراد کا ڈیٹا ویئر ایبل ڈیوائسز کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

محققین نے واضح کیا کہ چہل قدمی کو زیادہ وقت بیٹھنے کا مکمل حل نہیں سمجھا جا سکتا، تاہم نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہر قسم کی جسمانی سرگرمی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اضافی قدم چلنے سے زیادہ دیر بیٹھنے کے منفی اثرات کافی حد تک کم کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق چلنا ایک آسان جسمانی سرگرمی ہے جسے روزمرہ زندگی میں شامل کرنا مشکل نہیں۔

محققین کے مطابق روزانہ کم از کم 4 سے 4500 قدم چلنے سے بھی امراض قلب کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل ستمبر 2022 میں سڈنی یونیورسٹی کی ہی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دن بھر میں 10 ہزار قدم چلنا مختلف امراض اور موت کے خطرے میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ تیز رفتاری سے چلنا صحت کے لیے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 2013 سے 2015 کے درمیان 78 ہزار سے زائد برطانوی شہریوں کی ویئر ایبل ٹریکرز کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

محققین کے مطابق نتائج سے ثابت ہوا کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے دماغی تنزلی کا خطرہ 50 فیصد جبکہ دل کی شریانوں کے امراض اور کینسر کا خطرہ 30 سے 40 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ صرف 3800 قدم روزانہ چلنے سے بھی دماغی تنزلی کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

محققین نے کہا کہ جب جسمانی سرگرمی کے دوران دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھتی ہے تو خون کی گردش بہتر ہوتی ہے، جو شریانوں، دماغ اور جسم کے دیگر اعضا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

ان کے مطابق ورزش جسم میں سوزش کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے، اور کینسر و جسمانی ورم کے درمیان تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک اہم حفاظتی ذریعہ ہے۔

محققین نے مزید کہا کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کی عادت کو اپنانا اتنا مشکل ہدف نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.