Gas Leakage Web ad 1

بیشتر افراد کی وہ عام ترین عادت جو بے خوابی کا شکار بناتی ہے

0

کیا آپ ہر رات اچھی نیند حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو ایک سادہ عادت اپنانا اس میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات نیوزی لینڈ میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کردیں: بیرسٹر گوہر

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نیند انسانی زندگی کا نہایت اہم حصہ ہے جو جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہوتی ہے۔

بے خوابی ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے، اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں اور اکثر افراد کی نیند چند دنوں میں بہتر ہو جاتی ہے۔

تاہم اگر بے خوابی مسلسل برقرار رہے تو اس سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شام کے وقت اسمارٹ فونز یا دیگر اسکرینوں کا استعمال نیند پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

ماہرین عام طور پر مشورہ دیتے ہیں کہ سونے سے ایک یا دو گھنٹے پہلے اسمارٹ فونز سے دوری اختیار کی جائے۔

لیکن اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سونے سے ایک یا دو گھنٹے پہلے اسمارٹ فون استعمال کرنے سے نیند اتنی متاثر نہیں ہوتی جتنا کہ بستر پر ان ڈیوائسز کا استعمال کرنے سے ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 11 سے 14 سال کی عمر کے 85 بچوں کو شامل کیا گیا، جنہیں ایک ہفتے تک ہر رات سونے سے تین گھنٹے پہلے باڈی کیمرے پہنائے گئے۔

اس کے علاوہ ان کے کمروں میں انفراریڈ کیمرے بھی نصب کیے گئے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا وہ بستر پر اسکرینز استعمال کرتے ہیں یا نہیں۔

بچوں کو ایک گھڑی جیسی ڈیوائس بھی پہنائی گئی تاکہ ان کی نیند کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔

محققین کے مطابق موجودہ دور میں نوجوانوں میں سونے کے وقت ڈیوائسز کا استعمال عام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب نوجوان بستر پر خاصا وقت اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔

تحقیق کی ایک اہم دریافت یہ تھی کہ سونے سے ایک یا دو گھنٹے پہلے ڈیوائسز کے استعمال سے نیند پر نمایاں اثر نہیں پڑتا۔

تاہم بستر پر اسمارٹ فون یا دیگر ڈیوائسز کے استعمال سے نیند متاثر ہوتی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ سونے سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے اسمارٹ فونز سے دوری اختیار کی جائے۔

خاص طور پر اسمارٹ فونز پر گیمنگ اور ایک ہی وقت میں کئی کام کرنے جیسی سرگرمیاں نیند کو زیادہ متاثر کر سکتی ہیں۔

محققین کے مطابق بستر پر صرف 10 منٹ اسمارٹ فون استعمال کرنے سے ہر رات کم از کم 10 منٹ نیند کم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہتر نیند کے لیے اپنی عادات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل JAMA Pediatrics میں شائع کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.