Gas Leakage Web ad 1

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن کو انسانی حقوق کا شکاری قرار دے دیا

0

بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تباہی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

یورپی کونسل کے صدر کا شہباز شریف کو فون، مشرق وسطیٰ صورتحال پر گفتگو

عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پر جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک ایسا عالمی ماحول طویل عرصے سے تشکیل دیا جا رہا تھا جس میں بے رحمانہ اور وحشیانہ رویے فروغ پا سکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے دوران بین الاقوامی نظام سے واضح انحراف دیکھنے میں آیا، یہ وہی نظام ہے جو ہولوکاسٹ اور عالمی جنگوں کی تباہ کاریوں کے بعد قائم کیا گیا تھا اور جسے گزشتہ 80 برسوں میں مرحلہ وار اور مشکل طریقے سے مضبوط بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں اس نظام کو شدید دھچکے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن کو شکاری قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تینوں رہنما معاشی اور سیاسی برتری حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.