کراچی: پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنڈز کی صورت میں ملے ہیں۔
دشمن ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاسداران انقلاب
سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت آئندہ ہفتے تک موصول ہو جائے گی۔
وزیر خزانہ کے مطابق 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کے لیے بڑھایا جائے گا، جس کے تحت اس کی میچورٹی کو 2028 تک توسیع دی جائے گی۔