واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ایک غیر متوقع صورتحال کی صورت میں ایران پر دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے کل 9 اپریل کا لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ منسوخ کردیا
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا، اس وقت تک امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے اطراف موجود رہیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی وجہ سے حالات غیر متوقع رخ اختیار کرتے ہیں تو ایران پر دوبارہ حملے کیے جائیں گے، اور یہ حملے پہلے سے کہیں زیادہ بڑے اور طاقتور ہوں گے، جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی یہ بات طے ہو چکی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس دوران امریکی فوج مکمل تیاری کے ساتھ موجود ہے اور آرام بھی کر رہی ہے، جبکہ درحقیقت وہ اپنی اگلی کامیابی کی منتظر ہے۔