Gas Leakage Web ad 1

امریکا پائلٹ بازیاب کروانے کے مشن میں ناکام ہوا: ایران کا دعویٰ

0

تہران سے ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے مطابق ایران نے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور دو سی 130 طیارے تباہ کر دیے ہیں، اور اس ذلت آمیز شکست سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ امریکی فوج پر غلبہ حاصل نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قومی امن جرگہ کے قائدین سے ملاقات

ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید ردعمل کی شکل میں دیا جائے گا۔ ان کے مطابق ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک دلدل میں بدل چکا ہے، جس میں مخالفین خود پھنس جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی پہاڑوں میں شدید زخمی حالت میں موجود ایف 15 طیارے کے افسر کو بچایا گیا۔ امریکی صدر کے مطابق ایرانی فوج اس افسر کو تلاش کر رہی تھی اور بہت قریب پہنچ گئی تھی، جبکہ بچائے گئے افسر ایک نہایت معزز کرنل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے امریکی پائلٹ کو بازیاب کروانے کے مشن میں اسرائیلی انٹیلیجنس نے امریکا کی مدد فراہم کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.