Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قومی امن جرگہ کے قائدین سے ملاقات

0

ضلع باجوڑ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے قومی امن جرگہ کے قائدین سے ملاقات کی، جس کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعلیٰ نے قبائلی عمائدین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں، اور جس حکمت کے ساتھ حالات کو سنبھالا گیا وہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن اولین ترجیح ہے اور اس کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا حصول ممکن نہیں۔

فائیو جی کے نفاذ سے متعلق دس سالہ روڈ میپ کا اجرا

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت دیرپا امن کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، اور اس حوالے سے صوبائی اسمبلی کے فلور پر تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں نے متفقہ اعلامیہ بھی پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق سب اس بات پر متفق ہیں کہ آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، کیونکہ جنگ کے باعث انفراسٹرکچر، اداروں اور نوجوان نسل کو نقصان پہنچا، اور اب مزید ایسے حالات برداشت نہیں کیے جا سکتے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے لیے تمام فریقین ایک صفحے پر ہیں اور یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ماضی جیسے حالات دوبارہ جنم نہ لیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر تمام ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں تو امن خود بخود قائم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضم شدہ اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا خصوصی قبائلی پیکج تیار کیا جا رہا ہے، جس میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.