Gas Leakage Web ad 1

ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر پہلے والے حکمرانوں کے مقابلے میں کم شدت پسند اور زیادہ ذہین ہیں، اور ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس درخواست پر تبھی غور کیا جائے گا جب آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا اور محفوظ ہو جائے گا، تب تک ایران پر حملے جاری رہیں گے اور اسے “پتھر کے زمانے” تک واپس دھکیل دیا جائے گا۔

فخر زمان کی 2 میچز کی پابندی کے خلاف اپیل، پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے رجوع

امریکی صدر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکا نے ایران میں حکومت کی مکمل تبدیلی کر دی ہے، اور بہت جلد ایران سے نکل جائے گا، تاہم انہوں نے کسی مخصوص ٹائم لائن کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں ابھی کچھ اہداف باقی ہیں، اور ضرورت پڑنے پر وہ واپس آ کر ان اہداف پر حملے کریں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور نہ ہی حاصل کرنا چاہے گا، اور جوہری مواد کے حوالے سے پریشان نہیں ہیں کیونکہ اس کی نگرانی سیٹلائٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

امریکی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ آج کی تقریر میں وہ نیٹو کے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کریں گے اور امریکا کو نیٹو سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، تاہم یہ امریکی مقصد نہیں تھا۔ اصل فوجی کارروائی کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا، اور یہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.