Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی

ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کی صدر ولادیمیر پوٹن کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق روسی صدر نے یہ تجویز رواں ہفتے ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں پیش کی تھی، جو ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ تھی ۔ پوٹن نے اس کال میں ایران تنازع کے خاتمے کے حوالے سے کئی تجاویز پیش کیں، جن میں یورینیم کی منتقلی کا منصوبہ بھی شامل تھا ۔

فاسٹ بولر زمان خان انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

امریکی حکام کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ روس نے ایسی تجویز پیش کی ہو، مگر امریکا نے اسے پہلے بھی قبول نہیں کیا تھا ۔ ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی موقف یہ ہے کہ وہ خود اس یورینیم کو محفوظ حالت میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ تقریباً 450 کلوگرام یورینیم موجود ہے، جسے محفوظ بنانا امریکا اور اسرائیل کی اس جنگ کے اہم اہداف میں سے ہے ۔

جنگ سے قبل مذاکرات میں ایران نے یورینیم کی منتقلی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں اپنی تنصیبات میں اسے ڈی لوٹ کرنے کی تجویز دی تھی ۔ واضح نہیں کہ ایران موجودہ حالات میں یہ تجویز قبول کرے گا یا نہیں ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.