فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے اور ان کے دائیں کندھے کا جوڑ اتر گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق یہ ایکرومیوکلاویکولر جوائنٹ (ACJ) کا ڈس لوکیشن ہے ۔
پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں قومی کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں بورڈ کا میڈیکل پینل ان کی بازیابی اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی مکمل فٹنس میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں ‘پنڈیز’ (راولپنڈی) کی ٹیم کا حصہ تھے ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہو رہا ہے، ایسے میں ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔



