تحریک انصاف کی قیادت سے اختلافات کی خبروں پر ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 4 اکتوبر کی کال پر تحریک تحفظ آئین پاکستان بھرپور شرکت کرے گی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ 27 ستمبر کو سربراہ اجلاس میں متفقہ طور پر اسے اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ کال قرار دیا گیا تھا، جبکہ اجلاس میں سندھ اور بلوچستان میں احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی تھی۔
دبئی پولیس نے مختلف بھیک مانگنے والے 22 رکنی منظم گروہ کو گرفتار کرلیا
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی قیادت سے معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی تھی۔ سہیل آفریدی نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا کہ فیصلہ سیاسی کمیٹی کا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے اعلان سے قبل بیرسٹر گوہر قائدین کے پاس آئے تھے۔ ملاقات میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ 27 ستمبر اہم ہے اور یہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا۔
ترجمان نے 4 اکتوبر کی کال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت جمہوری مستقبل، آئین کی بالادستی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔



