Gas Leakage Web ad 1

امریکا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، مشتبہ شخص ہلاک

امریکا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، مشتبہ شخص ہلاک

0

امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص نے یہودیوں کی عبادت گاہ سے اپنی گاڑی ٹکرا دی، جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی

ویسٹ بلوم فیلڈ ٹاؤن شپ میں واقع ٹیمپل اسرائیل عبادت گاہ پر حملے کے دوران گاڑی میں آگ لگ گئی اور سیکیورٹی گارڈز نے ملزم کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ۔ اس واقعے میں عبادت گاہ کے ایک سیکیورٹی گارڈ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم وہاں موجود پری اسکول کے تمام بچے اور عملہ محفوظ رہے ۔

مقامی حکام کے مطابق ملزم کی موت کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے کہ وہ فائرنگ سے ہلاک ہوا یا گاڑی میں لگی آگ میں جل کر ۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کو یہودی برادری کے خلاف "جان بوجھ کر کی گئی تشدد” قرار دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو "افسوس ناک” قرار دیتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.