Gas Leakage Web ad 1

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی

0

نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اسسٹنٹ کوچز لوک رونکی اور جیکب اورم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فرائض انجام دینے کے لیے چھٹی دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق لوک رونکی اور جیکب اورم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کوچنگ اسائنمنٹس سنبھالیں گے ۔ رونکی فرنچائز کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ اورم ان کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کریں گے ۔

صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی

چونکہ پی ایس ایل 26 مارچ سے شروع ہو کر اپریل کے آخر تک جاری رہے گی، اس لیے یہ دونوں کوچز نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز اور بنگلہ دیش کے دورے سے محروم رہیں گے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 15 مارچ سے شروع ہو رہی ہے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے پرفارمنس مینیجر مائیک سینڈل نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ رونکی اور اورم کے لیے اپنی کوچنگ کی مہارت کو بڑھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں کوچنگ سے حاصل کردہ تجربہ نہ صرف ان کی ذاتی ترقی میں مددگار ہو گا بلکہ مستقبل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی فائدہ پہنچائے گا ۔

رونکی اور اورم کی غیر موجودگی میں جون باسیٹ گراہم اور گریم ایلڈریج جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ راب والٹر کی معاونت کریں گے، جبکہ برینڈن ڈونکرز بنگلہ دیش کے دورے پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.