Gas Leakage Web ad 1

بولیویا میں ائیرفورس کا طیارہ گرکر تباہ، 20افراد ہلاک

بولیویا میں ائیرفورس کا طیارہ گرکر تباہ، 20افراد ہلاک

0

بولیویا میں ائیر فورس کا ایک طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

یو اے ای میں انسدادگداگری مہم کے دوران 19 بھکاری گرفتار، ایک گداگر سے 11 ہزار درہم برآمد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیوین ائیر فورس کے زیر استعمال سی ون 30 طیارے نے ال آلٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور کچھ ہی دیر بعد قریب واقع مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد 20 اور 30 بتائی گئی ہے۔

بولیوین حکام نے تاحال حادثے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.