Gas Leakage Web ad 1

ایم کیوایم کراچی کو لسانیت کی بنیاد پر صوبہ بنانا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی: شرمیلا فاروقی

0

ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے سماء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم شروع سے مطالبہ کرتی آئی ہے کہ نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں۔ اس پر پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے جواب دیا کہ ایم کیوایم کی شروع سے خواہش ہے کہ کراچی کو لسانیت کی بنیاد پر صوبہ بنایا جائے، تاہم پیپلز پارٹی سندھ کو توڑنے کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا نظام مضبوط ہونا چاہیے۔ ہمارے پاس 1854 کا بلدیاتی نظام ہے، انگریزوں نے اپنے غلاموں کے لیے جو بلدیاتی نظام بنایا تھا، وہ 2026 میں بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ صوبے وفاق سے این ایف سی لے لیتے ہیں لیکن مقامی حکومتوں کو نہیں دیتے، پاکستان میں کثرت کے ساتھ مقامی حکومتیں بنانی چاہئیں۔
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو شکست دے دی
انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس صرف سندھ تک محدود نہیں بلکہ قومی ضرورت ہیں، نئے انتظامی یونٹس دفاعی ضرورت بھی ہیں۔ اگر ملکوں سے بڑے صوبے ہوں تو وہ تھریٹ بن جاتے ہیں۔ لیاقت آباد کی سپر مارکیٹ پورے لاہور سے زیادہ ریونیو جمع کرکے دیتی ہے، این ایف سی لے کر پی ایف سی نہیں دیا گیا۔

رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی شروع سے خواہش ہے کہ کراچی کو لسانیت کی بنیاد پر صوبہ بنایا جائے۔ ایم کیوایم جب صوبوں کی بات کرتی ہے تو اس میں لسانیت اور سیاست کی بو آتی ہے۔ اگر سسٹم میں کمی یا خامیاں نظر آتی ہیں تو اس میں بہتری لانی چاہیے۔ پیپلز پارٹی سندھ کو توڑنے کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔ ایم کیوایم بھی اب نئے انتظامی یونٹس بنانے کی بات کرتی ہے، زبان کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، یہ کسی بھی صوبے سے زیادتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی اکثریت صوبے کی تقسیم نہیں چاہتی، ہمیں لوگوں کی ترجمانی کرنی ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ ایم کیوایم سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کرتی بلکہ نئے انتظامی یونٹس کی بات کرتی ہے۔ سندھ میں تو پہلے سے بلدیاتی نظام موجود ہے، اگر میئر کو مزید بااختیار ہونا چاہیے تو اسمبلی میں ترمیم لائی جائے۔ لسانی بنیاد پر کراچی کو صوبہ بنانے کی خواہش ایم کیوایم کی ہے۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے ارکان صوبوں کی نہیں بلکہ سروس ڈیلیوری بہتر کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں بھی سروس ڈیلیوری بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ایک ہسپتال نہیں سنبھل رہا۔ سندھ اسمبلی میں جس طرح بحث ہورہی ہے، قومی اسمبلی میں بھی ہونی چاہیے۔ وزیراعظم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں صوبوں کے معاملے پر بحث کرائیں، ایوان سے باہر بحث کرائیں گے تو صوبے نہیں بنیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.