دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش
برطانیہ کے ایک جوڑے کے پالتو خرگوش نے دنیا کے معمر ترین خرگوش کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
ہربی نامی اس خرگوش کی عمر کی باضابطہ تصدیق 10 نومبر 2025 کو کی گئی، اس وقت اس کی عمر 15 سال اور 82 دن تھی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کردیں: بیرسٹر گوہر
حال ہی میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے عمر کی تصدیق کے بعد ہربی کو دنیا کا سب سے معمر خرگوش قرار دے دیا گیا ہے۔
سرے سے تعلق رکھنے والے ہربی کے مالکان رچرڈ اور میلیسا ڈنہم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہربی کو اس وقت گود لیا تھا جب وہ صرف آٹھ ہفتے کا تھا۔