Gas Leakage Web ad 1

بندوق کے زور پر کوئی نظریہ مسلط نہیں کیا جا سکتا: میر سرفراز بگٹی

0

19 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری ہیں، محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر ہوئیں اور 3200 بند سکول فعال کر دیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح، اب رپورٹ کا آن لائن اندراج ممکن

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اور بلوچستان سے متعلق غیر مستند تاریخی حوالوں کے ذریعے نوجوانوں میں منفی ذہن سازی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان مستند تاریخ سے آگاہی حاصل کریں تاکہ سچ اور جھوٹ میں واضح فرق کر سکیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی امید ہیں اور انہیں چاہیے کہ سوشل میڈیا سمیت ہر محاذ پر ریاست کا دفاع کریں، کیونکہ تشدد پر مبنی کارروائیوں اور رویوں کا غیر متوازن ترقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور بندوق کے زور پر کوئی نظریہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ آئین کا آرٹیکل 5 ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان بھی متاثرہ فریق ہے، اور ریاست کے ساتھ کھڑا رہا اور رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں احتجاج کے نام پر کئی دن سڑکیں بند رہتی تھیں، لیکن اب بلوچستان میں کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر غیر معینہ مدت تک بند نہیں ہوتی۔ آئین ہر فرد کو احتجاج کا حق دیتا ہے اور یہ عام آدمی کے حقوق کا بھی محافظ ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ علیحدگی پسند عناصر کی لیجیٹیمیٹڈ وائسز سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا، تاہم موثر قانون سازی کے ذریعے مسنگ پرسنز کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.