Gas Leakage Web ad 1

سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اکثر افراد کا سانس کیوں پھول جاتا ہے؟

سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اکثر افراد کا سانس کیوں پھول جاتا ہے؟

0

کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے کہ سیڑھیاں چڑھنے کے بعد آپ کی سانس پھول جاتی ہے یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ تنہا نہیں ہیں۔ درحقیقت میراتھن مقابلوں میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کو بھی سیڑھیاں چڑھنے پر سانس پھولنے کا سامنا ہوتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

**تو آخر سیڑھیاں چڑھنا سانس پھولنے کا سبب کیوں بنتا ہے؟**

دل کی اچھی صحت کیلئے کتنی رفتار سے چہل قدمی کرنا چاہیے؟

زمین پر دوڑنے کے مقابلے میں سیڑھیاں چڑھنے کے دوران ہمارا جسم مختلف انداز سے کام کرتا ہے اور یہ بنیادی طور پر مسلز کی وجہ سے ہوتا ہے۔

مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسر ٹموتھی جے مائیکل کے مطابق ہمارے جسم کے ہر پٹھے کے انفرادی مسل فائبرز ہوتے ہیں جن کی دو اقسام ہیں: ایک سست روی سے متحرک ہونے والے اور دوسرے تیزی سے متحرک ہونے والے۔

سست روی سے کام کرنے والے مسل فائبر تھکاوٹ کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور طویل فاصلے کی دوڑ جیسی سرگرمیوں میں کارکردگی کو مستحکم رکھتے ہیں۔ تیزی سے متحرک ہونے والے مسل فائبر اس وقت کام کرتے ہیں جب جسم کو فوری طور پر طاقتور کام کرنا ہو، جیسے چھلانگ لگانا یا سیڑھیاں چڑھنا۔

سیڑھیاں چڑھنا جسم کے لیے ایک مشکل سرگرمی ہے، جس کے لیے زیادہ مضبوطی اور طاقت درکار ہوتی ہے، اس لیے تیزی سے متحرک ہونے والے مسل فائبر استعمال ہوتے ہیں۔

مڈ ویسٹرن اسٹیٹ یونیورسٹی کے فزیولوجسٹ پروفیسر فرینک وائٹ نے بتایا کہ سیڑھیاں چڑھنے کے دوران جسم میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کے حوالے سے حساسیت بڑھ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں تھکاوٹ جلدی طاری ہوتی ہے۔

**سیڑھیاں چڑھنے پر سانس پھولنے کی چند دیگر وجوہات:**

**کشش ثقل کے خلاف جدوجہد:** ہمارا جسم سطح پر چلنے کے لیے ڈیزائن ہوا ہے، جب آپ سیڑھیاں چڑھتے ہیں تو کشش ثقل کے خلاف کام کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے جسمانی وزن کو اوپر اٹھا رہے ہوتے ہیں۔

**کوئی تیاری نہ ہونا:** ریس کے مقابلے میں روزمرہ زندگی میں سیڑھیاں چڑھنے سے پہلے ہم جسم کو تیار نہیں کرتے۔ جب مسلز اس کام کے لیے تیار نہیں ہوتے تو جسم میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور سانس پھولنے لگتا ہے۔

**ان مسلز کا استعمال جو عام طور پر استعمال نہیں ہوتے:** سیڑھیاں چڑھتے وقت وہ مسلز حرکت میں آتے ہیں جو عام طور پر استعمال نہیں ہوتے، جس سے یہ کام مشکل ہو جاتا ہے۔

**آکسیجن کی کمی:** جب جسم کو لگتا ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ آکسیجن خرچ کر رہا ہے تو اس کے نتیجے میں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے اور سانس پھول جاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.