پاکستان میں آج ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔