Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور ناروے کا اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازعات کے پرامن حل پر اتفاق

0

پاکستان اور ناروے نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازعات کے پرامن حل پر اتفاق کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ سے ملاقات ہوئی، جس دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ناروے کو بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے، مسئلہ کشمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے پہلے سے کشیدہ صورتحال میں ایک نئی جہت پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار بنانا بند کرے اور سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے دفاع، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ نے ایران امریکا تنازع میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ ناروے کے وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا، جبکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

نارویجن وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو بھی سراہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.