Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد , یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی جذبے اور دفاع وطن کے عزم کا مظاہرہ

0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قومی جذبے، حب الوطنی، اتحاد و یکجہتی اور دفاع وطن کے عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں سروسز چیفس، وفاقی وزرا، غیر ملکی سفرا، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی تقریب میں موجود تھے۔

شاندار تقریب میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کے دستوں نے شرکت کی، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیس کے دستے بھی تقریب کا حصہ بنے۔

مسلح افواج کے ساتھ ساتھ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سول آرمڈ فورسز کے دستوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ باوقار دستوں کی پریڈ نے قومی اتحاد، یگانگت اور یکجہتی کی خوبصورت عکاسی کی۔

یادگارِ فتح کو قومی تاریخ، معرکۂ حق میں کامیابی، شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں اور عزمِ صمیم کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ شرکا نے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں قومی وحدت اور یکجہتی کا پیغام نمایاں رہا، جس نے دفاع وطن کے لیے قوم اور مسلح افواج کے باہمی عزم کو اجاگر کیا۔

مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری نے یادگار فتح کا افتتاح کیا۔

نوٹ: تقریب ابھی جاری ہے ، مزید تفصیل دی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.