Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان میں بجلی محصولات کی ریکارڈ وصولی، محکمہ واٹر اینڈ پاور نے 2.231 ارب روپے اکٹھے کر لیے

0

گلگت: محکمہ واٹر اینڈ پاور، حکومتِ گلگت بلتستان نے مالی سال 2025-26 کے دوران بجلی کے محصولات کی مد میں 2.231 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کرکے گزشتہ دو دہائیوں کی بلند ترین وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ کے مطابق یہ کامیابی مؤثر حکمتِ عملی، مالی نظم و ضبط اور محصولات کی وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے۔

محکمہ نے اس کامیابی کا سہرا سیکرٹری واٹر اینڈ پاور صفدر خان کی مؤثر قیادت، مسلسل نگرانی اور انتظامی صلاحیتوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں مالی استحکام کے حصول کی جانب نمایاں پیش رفت ممکن ہوئی۔

بیان میں سیکرٹری فنانس گلگت بلتستان نجیب عالم کے تعاون کو بھی سراہا گیا، جن کی معاونت سے مختلف سرکاری محکموں کے طویل عرصے سے واجب الادا بجلی کے بقایاجات کی وصولی ممکن بنائی گئی۔

محکمہ کے مطابق 2.231 ارب روپے کی وصولی مالی سال 2025-26 کے لیے مقررہ 3 ارب روپے کے ہدف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جو حکومتِ گلگت بلتستان کے بجلی کے شعبے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

محکمہ واٹر اینڈ پاور نے اس تاریخی کامیابی پر اپنے افسران، انجینئرز، ریونیو عملے، فیلڈ اسٹاف اور دیگر ملازمین کی محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی محصولات کی وصولی میں مزید بہتری، بقایاجات میں کمی، صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بجلی کے شعبے کو مالی طور پر مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.