ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔

ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 467 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 2ہزار 58روپے اضافے سے 3لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔



