Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے "پروجیکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی” کا پہلا اجلاس، ڈونر ایجنسیوں کا بھرپور تعاون کا عزم

0

گلگت – محکمہ ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام "پروجیکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی” کا پہلا اجلاس آج سول سیکریٹریٹ گلگت کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کی، جو اس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ اجلاس میں مقامی و بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کے نمائندوں سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

یورپی یونین پاکستان کے ہیڈ آف کوآپریشن اور کمیٹی کے کو-چیئر Mr. Jeroen Willem نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اُن کے ہمراہ GIZ کی ہیڈ آف پروگرام Ms. Franzika Seal، یورپی یونین پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ سعدیہ عین اللّہ، برٹش کونسل کی پروگرام منیجر محترمہ مہر زہرا، GIZ TVET SSP کے پروگرام کمپوننٹ منیجر طاہر خان، سیکریٹری فرید احمد، مختلف محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز، AKRSP گلگت کے جنرل منیجر، نیوٹیک کے نمائندے اور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس (میل و فی میل) کے ارکان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد اور ڈونر اداروں کے نمائندوں نے گلگت بلتستان میں TVET سیکٹر پر جاری منصوبوں پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ انہوں نے جاری سرگرمیوں، پیش رفت، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور گلگت بلتستان میں فنی تعلیم اور TVET سیکٹر کے فروغ میں ڈونر ایجنسیوں کے تعاون کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان اس شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔

 

اجلاس میں سوال و جواب اور کھلی بحث کا سیشن بھی ہوا جس میں شریک ممبران نے اہم نکات پر گفتگو کی اور مختلف امور پر اپنی تجاویز و آرا پیش کیں۔ ڈونر اداروں کی جانب سے درپیش مسائل کے حل اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، جب کہ کمیٹی نے TVET سیکٹر کو مزید موثر اور ترقی یافتہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.