Gas Leakage Web ad 1

کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ، بولرکے باؤنسر پرگیند بیٹرکےسر سے اڑتی ہوئی براہ راست باؤنڈری پارکرگئی

0

کرکٹ میں کبھی کبھار ایسے لمحات بھی آ جاتے ہیں کہ کھلاڑی، کمنٹیٹرز اور ناظرین بھی حیران رہ جاتے ہیں کہ آخر یہ ہوا کیا ہے۔ ایسا ہی ایک منفرد واقعہ کینیڈا سپر 60 کے سیمی فائنل میں ٹورنٹو سکسز اور مسی ساگا ماسٹرز کے درمیان پیش آیا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا سے تعلق رکھنے والے مسی ساگا ماسٹرز کے فاسٹ بولر علی خان معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کو گیند کروا رہے تھے کہ انہوں نے ایک خطرناک باؤنسر کرایا۔ گیند پولارڈ کے سر کے اوپر سے گزری اور وکٹ کیپر کو بھی پار کرتی ہوئی براہ راست باؤنڈری کے باہر جاگری۔

یہ کرکٹ کے ان نایاب لمحات میں سے ایک تھا جس پر بلے باز، وکٹ کیپر، کمنٹیٹرز اور ناظرین بھی حیران رہ گئے۔ دیکھنے میں یہ واضح چھکا لگ رہا تھا کیونکہ گیند بولر کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد براہ راست باؤنڈری پار کرگئی، لیکن امپائر نے اسے وائیڈ قرار دیتے ہوئے چوکے کا اشارہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹورنٹو سکسز کو مجموعی طور پر 5 رنز ملے، جن میں وائیڈ کا ایک رن اور باؤنڈری کے 4 رنز شامل تھے۔

امپائر نے 6 رنز اس لیے نہیں دیے کیونکہ پولارڈ نے گیند کو چھوا تک نہیں تھا۔ ایم سی سی کے کرکٹ قوانین کے مطابق کسی گیند کو چھکا صرف اسی صورت میں قرار دیا جا سکتا ہے جب وہ باؤنڈری پار کرنے سے پہلے بلے یا بیٹر کے دستانوں سے ٹکرائی ہو اور پھر بغیر زمین پر لگے باؤنڈری کے باہر چلی جائے۔

اس لیے اگرچہ گیند حقیقت میں چھکے کی طرح سیدھی باؤنڈری کے باہر جا پہنچی، لیکن قوانین کے مطابق اسے 6 رنز کے بجائے باؤنڈری کے 4 رنز شمار کیا گیا اور وائیڈ کا ایک اضافی رن بھی شامل ہونے کے بعد مجموعی طور پر 5 رنز بنے۔

میچ میں ٹورنٹو سکسز نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کرکے کینیڈا سپر 60 کے فائنل میں جگہ بنالی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.