روپے سستا ہو گیا:ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

0

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 287 روپے 43 پیسے ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 46 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 43 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اُڑان جاری ہے، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہوکر 294 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.