!!!سید علی گیلانی رہبر ملت
تحریر: نوشابہ یعقوب راجہ
29جدوجہد آزادی کشمیر کے سرخیل سید علی شاہ گیلانی
ستمبر 1929 کو بارہ مولہ کے قصبے سوپور میں پیدا ہوئے۔
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے سید علی گیلانی جیسے رہنماؤں کے لیے فرمایا تھا ۔
نگہ بلند ،سخن دل نواز، جاں پرسوز
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
سید علی گیلانی جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن تھے۔اور تحریک حریت کے بانی بھی تھے۔اور جموں و کشمیر کے سیاسی رہنما بھی تھے۔سید علی گیلانی الحاق پاکستان کے بہت بڑے حامی تھے۔ ان کی ایک تقریر امر ہو گئی جس میں انھوں نے برملا کہا
دل اور اسلام کی نسبت سے،اسلام کے تعلق سے،اسلام کی محبت سے،ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے.یہ الفاظ ہیں جدو جہد کشمیر کے بانی اور بہادری ،شجاعت اور دلیری کے بے تاج بادشاہ سید علی گیلانی کے جھنوں نے اپنی تمام زندگی اس عظیم مقصد کے نام کر دی۔
ان کی زندگی کا بڑا حصہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے گزرا۔انھوں نے جیل میں بیٹھ کر "روداد قفس” کتاب لکھی۔سید علی گیلانی کی زندگی پوری دنیا کو چیخ چیخ کر بتلاتی ہے کہ
لوگو میرے افکار پہ پہرے نہ بٹھاؤ
جذبہ کبھی پابند سلاسل نہیں ہوتا
سید علی گیلانی نے شجاعت ،بہادر اور دلیری کی تاریخ رقم کی ۔ان جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے والے بابائے قائداعظم تھے۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
سید علی گیلانی جیسے عظیم رہنما اپنے خون سے وطن کی آزادی کی مانگ بھر جاتے ہیں اور وطن کے لوگوں کو آزادی کی نعمت سے ہمکنار کر جاتے ہیں۔انشاءاللہ
سید علی گیلانی اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔آزاد بہاروں میں یہ فضا ضرور بدلے گی۔اور ان کا خواب ضرور پورا ہو گا ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ۔کشمیر بنے گا پاکستان۔
ہمارا بھی روح سید علی گیلانی سے وعدہ ہے کہ ہم جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔اور کشمیر کی آزادی کے لیے سید علی گیلانی کے مشن کو کشمیر کی
آزادی تک جاری رکھیں گے۔
سہرا ہے آج کفن اپنا’
مہندی کی جگہ تازہ خون ہے
کشمیر کی ان باراتوں میں
ہر شخص انوکھا مجنوں ہے
اور آزادی کی لیلی ہم کو دیکھ رہی ہے مہمل سے
کر نغمہ آزادی برپا ‘آہنگ توپ وسلاسل سے
خود سارے خنجر چھوٹ گریں گے ہر اک دشت قاتل سے
(انشاء اللہ )
اللہ سے دعاگو ہوں کہ بہت جلد کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیاں رنگ لائیں اور کشمیر آزادی کی نعمت سے سرفراز ہو۔آمین