Gas Leakage Web ad 1

زیادہ میٹھا کھانے کی عادت سے شخصیت پر مرتب ہونے والا ایک نیا اثر دریافت

0

کیا آپ کو میٹھا کھانے کا بہت زیادہ شوق ہے؟ اگر ایسا ہے تو یہ عادت آپ کے فیصلہ کرنے کے انداز پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میٹھی اشیا جیسے آئس کریم، ٹافی، چاکلیٹ اور کیک وغیرہ کا ذائقہ لوگوں کے فیصلے کرنے کے انداز کو متاثر کرسکتا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیم سے محروم بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانےکا منصوبہ
روس کی ایچ ایس ای یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق میٹھا کھانے کے شوقین افراد اکثر بغیر زیادہ سوچے سمجھے فیصلے یا انتخاب کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد ممکنہ طور پر خطرہ مول لینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، فوری انعام حاصل کرنا پسند کرتے ہیں اور طویل المعیاد نتائج کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

تحقیق میں 149 نوجوان افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی میٹھے کی ترجیحات کا موازنہ کرنے کے بعد ایسے کام کروائے گئے جن کے ذریعے ان کے اضطرابی رویوں کا تجزیہ کیا جاسکے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھا کھانے کے شوقین افراد ایسے چھوٹے مگر یقینی انعامات کا انتخاب زیادہ کرتے ہیں جو انہیں فوری طور پر حاصل ہوسکیں، جبکہ بڑے لیکن تاخیر سے ملنے والے انعامات کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

محققین کے مطابق غیر یقینی صورتحال سے بچنے کی خواہش اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ میٹھا کھانے کے شوقین افراد چیزوں کو فوری طور پر حاصل کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ایسے افراد کے دماغ کے مخصوص حصوں پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو غیر یقینی صورتحال اور خطرات کا تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ خوشی اور مزے کے احساس سے بھی وابستہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دماغ میں ہونے والی یہ تبدیلیاں اضطرابی رویوں کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

تحقیق کے نتائج طبی جریدے فرنٹیئرز ان سائیکولوجی میں شائع ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.