اسلام آباد ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا ہے۔ کچھ پروازیں ٹیک آف کے لیے تیار تھیں اور انہیں مدینہ جانا تھا جبکہ مسافروں کی بورڈنگ بھی ہو چکی تھی لیکن انہیں بھی روک دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا
حکام کے مطابق یہ بندش 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات سے قبل فضائی مشقوں کی ریہرسل کے باعث ہے۔ ریہرسل صبح 10 بجے سے 1 بجے تک جاری رہی، جس کے بعد پروازوں کے آپریشن دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔
ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے طیاروں میں اضافی ایندھن رکھیں تاکہ تاخیر یا ہولڈنگ پیٹرن کی صورت میں کسی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔