Gas Leakage Web ad 1

ہمارے فوجی دلیری سے لڑرہے ہیں، فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں: نواز شریف

0

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی، جس کے دوران ان سے پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو ٹھہرا دیا
سابق وزیراعظم نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ جو بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں، انہیں کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.