ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر اور ان سے حاصل ہونے والی پیداوار کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ملک میں گیس کے قابلِ حصول ذخائر 68 ہزار 803 ارب مکعب فٹ ہیں، جبکہ ان ذخائر سے گیس کی پیداوار 48 ہزار سی بی ایف ہے۔
ہمارے فوجی دلیری سے لڑرہے ہیں، فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں: نواز شریف
ایوان کو بتایا گیا کہ ملک میں خام تیل کے قابلِ حصول ذخائر ایک ہزار 378 ملین بیرل ہیں، جبکہ خام تیل کی پیداوار ایک ہزار 102 ملین بیرل ہے۔



