تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی، اب فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب ہے، "بھرپور مزاحمت”، یہ اپنا کیا خود بھگتیں گے۔ اسد قیصر نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا ہر فورم پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔



