Gas Leakage Web ad 1

بی آئی ایس پی میں مبینہ کرپشن، ایک شخص کی سات بیویاں رجسٹرڈ، گریڈ 17 تا20 کے افسران بھی مستفید

0

*بی آئی ایس پی لاہور کی آڈٹ رپورٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف*

 

Gas Leakage Web ad 2

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک آدمی کی 7 بیویاں رجسٹرڈ ہیں، گریڈ 17 سے 20 کے افسران بھی پروگرام سے مستفید ہوتے رہے۔

 

*اہم انکشافات:*

– 51 کروڑ سے زائد رقم 12 ہزار سرکاری افسران و ملازمین کو دی گئی

– ایک شناختی کارڈ متعدد خواتین سے منسلک ہونے کے 5 ہزار 598 کیسز، 24 کروڑ روپے کی ادائیگیاں

– 450 سے زائد مردوں کو خواتین کی امداد ملی، 76 لاکھ 41 ہزار روپے ادا ہوئے

– 107 گریڈ 17 تا 20 افسران بھی مستفید ہوئے

– 7 ہزار غیر شادی شدہ خواتین کا ریکارڈ شادی شدہ درج، 10 کروڑ 47 لاکھ سے زائد ادائیگیاں

– اسکالرشپ کے 13 کروڑ سے زائد کی غیر مجاز منتقلی

 

خردبرد کی 8 ہزار 907 شکایات غیر حل شدہ رہیں، جن میں تقریباً 3 کروڑ 97 لاکھ روپے شامل ہیں۔

 

محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات اور نااہل افراد سے رقم وصولی کی ہدایت کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.