مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں، شہبازشریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو سراہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پنجاب میں پہلی بار پانچویں کلاس تک کتابوں کا نیا ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم تیار
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ مل کر اپنے اور خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔