Gas Leakage Web ad 1

مولانا فضل الرحمان کو متنازع بیان دینے پر عدالت نے طلب کر لیا

0

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر عدالت نے طلب کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گوجرانوالہ کی ایک عدالت میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نے مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

یہ درخواست سینئر وکیل منظور قادر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع بیان دیا۔

دوسری جانب لاہور میں بھی مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف سیشن عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے اور شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، اس لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.