Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد سینئر افسران تبدیل

0

پنجاب حکومت نے صوبائی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے متعدد سینئر بیوروکریٹس، ڈائریکٹر جنرلز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف محکموں اور اضلاع میں اہم انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کو تبدیل کر کے ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کو نیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کو ڈی جی "ستھرا پنجاب” تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کو نیا ڈی جی پی ڈی ایم اے مقرر کیا گیا ہے۔

انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کو چیف آف سیکشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے اویس مشتاق کو نیا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ماہم آصف ملک کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب مقرر کیا گیا۔ ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری اریگیشن محمد اکرم ملک کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر کو ایڈیشنل سیکرٹری اریگیشن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی ستھرا پنجاب بابرالدین کو نیا ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن حنا ارشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رعنا حمید کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ سید محمد عباس شاہ کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.