Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے وقت سے پہلے 4,722 ارب روپے کا قرضہ واپس کر دیا

0

**مشیر برائے خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقررہ مدت سے قبل 4,722 ارب روپے کا قرض واپس کر دیا ہے۔**

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران قبل از وقت قرضوں کی ادائیگی کا حجم 4,722 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی اور مسلسل قبل از وقت قرض واپسی ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق یہ اقدام صرف قرض کی جلد ادائیگی تک محدود نہیں بلکہ قرضوں کے مجموعی بوجھ اور مالیاتی خطرات میں کمی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قرضوں پر سود اور سروسنگ کی لاگت میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت قرض کی ادائیگی پاکستان کی معیشت میں زیادہ استحکام اور مضبوط مالی نظم و ضبط کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.