Gas Leakage Web ad 1

کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پر کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردی جائیں گی، جبکہ شادی ہالز، مارکی اور دیگر کمرشل سرگرمیاں رات 10 بجے تک بند ہوں گی۔ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند کردیے جائیں گے۔ کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔
مظفرآباد: وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیر صدارت آزادکشمیر کابینہ کا پہلا اجلاس
نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال، تندور اور پیٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی جائیں گی، جبکہ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضروری سروسز اور ایف بی آر کی آپریشنل گاڑیاں ایندھن میں کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سرکاری اداروں میں آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کے لیے بیرون ملک سرکاری دوروں اور سفر پر مکمل پابندی ہوگی۔ ناگزیر بیرون ملک دوروں کی صورت میں وزرا، مشیران اور سرکاری افسران اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔ سرکاری اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آرمڈ فورسز، سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیاں ایندھن کی کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی میزبانی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم غیرملکی وفود کے اعزاز میں عشائیے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ حکومت کے خرچ پر سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ ناگزیر سرکاری تقریبات کے لیے سرکاری آڈیٹوریم اور کمیٹی رومز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شادی سے متعلق تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز مقررہ رات 11 بجے کی بندش سے مستثنیٰ ہوں گی۔ بیکریاں، دودھ اور ڈیری شاپس بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ جم، کھیلوں کی سہولتیں، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری اقدامات سے استثنیٰ کی درخواستیں کیس ٹو کیس بنیاد پر زیر غور لائی جائیں گی۔ استثنیٰ کی منظوری کے لیے کمیٹی اپنی سفارش وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ صوبائی اور علاقائی حکومتیں وفاقی حکومت جیسے کفایت شعاری اقدامات اپنانے پر غور کرسکتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.