Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات

0

پاکستان: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات

Gas Leakage Web ad 2

برگن اسٹاک: وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں ان کی ملاقات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ہوئی ہے۔

برگن اسٹاک: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے ملاقات

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ وفد میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے جنہوں نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی۔

ملاقات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔ اس حوالے سے ہونے والے سوال کے جواب میں جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کو شاندار قرار دیا اور پرجوش انداز میں کہا کہ ’’وی لَو پاکستان‘‘۔

ذرائع کے مطابق امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایرانی وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی وفد کی سربراہی باقر قالیباف کریں گے، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس وفد میں شامل ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.