Gas Leakage Web ad 1

مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، علی محمد خان

0

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن علی محمد خان نے کہا کہ مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر نہیں دکھائی جاتیں، یہ پابندی ختم کی جائے۔

برگن اسٹاک: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے ملاقات

علی محمد خان کی بات پر جواب دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں، کوئی پابندی نہیں ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ہماری تقاریر بند کر دی جاتی ہیں، بےشک آپ بعد میں تقاریر چلا دیں لیکن چلائیں۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہیں نیشنل سکیورٹی سے متعلق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہم نیشنل سکیورٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرتے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.