Gas Leakage Web ad 1

معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی: ڈی جی آئی ایس پی آر

0

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔

Gas Leakage Web ad 2

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور رحمت سے مسلح افواج قوم کی امنگوں پر پورا اتریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست دی، اور یہ بات پاکستانی بچوں کے ساتھ ساتھ بھارتی بچے بھی جانتے ہیں، تاہم بھارت اسے تسلیم نہیں کرتا۔

امریکہ اور ایران میں معاہدہ جلد متوقع، پاکستان کا پانی کوئی چوری نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بڑی مکاری سے یہ بیانیہ بنایا کہ پاکستان دہشتگردی میں ملوث ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے، اور دنیا اب بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے، لیکن پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اب بھی جواب طلب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت واضح کرے کہ کون لوگ تھے جنہوں نے یہ واقعہ کروایا، اور یہ بھی بتائے کہ کس دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ہی لوگوں پر دہشتگردی کراتا ہے اور الزام دوسروں پر لگا دیتا ہے، اور بھارت کو نصیحت ہے کہ وہ سچ بولنا سیکھے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کے سیاستدان سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی زبان استعمال کرنی ہے تو پھر آؤ سامنے، بھارت کو واضح اور دو ٹوک پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کرو، روایتی ہو یا غیر روایتی، پاکستان کھڑا ہے اور بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ زمین، فضا، سمندر، سائبر اور ذہنوں میں جاری ہے، پاکستان پہلے بھی تیار تھا اور اب بھی تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر کوئی آنچ نہیں لا سکتا، اور اگر کسی کو شک ہے تو اس کی ایک قسط پہلے ہی دکھائی جا چکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.