ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان کے توانائی اور تیل ترسیل کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے ماچھیکے-تھلیاں-تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، جو ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں کے درمیان تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم اور اسٹریٹجک راہداری فراہم کرے گا۔
منصوبے کا مقصد ایندھن کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور ترسیلی اخراجات میں کمی لانا ہے۔ حکام کے مطابق اس پائپ لائن سے ملکی توانائی تحفظ کو تقویت ملے گی جبکہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی مدد حاصل ہوگی۔
اس منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے فروغ اور اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔