اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
خط کے مطابق آٹو پارٹس کی مقامی تیاری کے جاری میگا پروجیکٹ میں مزید 1 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل اس منصوبے کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے جا چکے تھے، جس کے بعد مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر 5 ارب 10 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔
نظریاتی کونسل کے رائے دینے کے اختیار سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری جدید مشینری، نئے پلانٹس اور دیگر ضروری آلات کی تنصیب پر خرچ کی جائے گی تاکہ ملک میں اعلیٰ معیار کے آٹو پارٹس کی مقامی سطح پر تیاری ممکن بنائی جا سکے۔
کمپنی کے مطابق ایک منصوبہ پہلے ہی زیرِ تکمیل ہے جو 2026 تک مکمل ہوگا، جبکہ ایک نیا منصوبہ 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف درآمدات میں کمی آئے گی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی صنعتی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔