Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کے تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کی چین میں لانچنگ

0

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 چین میں کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا گیا، جسے تائی یوان سیٹلائٹ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور یہ ملک کی خود انحصاری اور تکنیکی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دی جا رہی ہے۔ ای او تھری سیٹلائٹ جدید امیجنگ ڈیٹا فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم شعبوں میں بہتری لانے میں مدد دے گا، جبکہ اس کی کامیاب لانچنگ ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد ثابت ہوگی۔

دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ قومی ترجیحات کے مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرے گا اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہتے ہوئے خلائی شعبے میں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے مسلسل تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.