وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام 4 بجے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں فنڈ ریزنگ کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود لوگ لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کریں، جبکہ ملک میں موجود کارکن مالی تعاون کے ساتھ لانگ مارچ میں بھی شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی لانگ مارچ کے لیے فنڈ ریزنگ میں حصہ لیں، لانگ مارچ کے اخراجات کے لیے ہمیں مالی تعاون کی ضرورت ہے، ہم ایک بڑے مقصد کے لیے نکل رہے ہیں اور عوام ہمارا مالی ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے عوام سے فنڈز دینے کی اپیل کرتے ہیں۔ لانگ مارچ کے لیے چندہ مہم کا آغاز کل صوبائی سیکریٹریٹ سے کیا جائے گا، جبکہ اندرون اور بیرون ملک پاکستانی لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کریں۔



