Gas Leakage Web ad 1

پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ مانگ لیا

0

پینٹاگون نے مالی سال 2027 کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا 1.5 ٹریلین ڈالر حجم پر مشتمل دفاعی بجٹ پیش کر دیا ہے، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکی دفاعی اخراجات میں سالانہ بنیاد پر سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس بجٹ میں صدارتی ترجیحات کے تحت میزائل دفاعی نظام اور ڈرون ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا انفراسٹرکچر کو بھی اہمیت دیتے ہوئے بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادیں

خبر ایجنسی کے مطابق جہاز سازی کے لیے 65 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جن کے تحت 18 جنگی اور 16 معاون جہاز تیار کیے جائیں گے، جبکہ ایف 35 طیاروں کی سالانہ خریداری کو بڑھا کر 85 طیارے کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایوی ایشن پروگرامز کے لیے 102 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں، ڈرون ٹیکنالوجی کے لیے 53.6 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جبکہ جدید اسلحہ اور اینٹی ڈرون سسٹمز کے لیے 21 ارب ڈالر مختص ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس بجٹ میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ 44 ہزار نئے اہلکاروں کی بھرتی کی تجویز بھی شامل ہے، جبکہ مجموعی بجٹ میں 1.15 ٹریلین ڈالر بنیادی اور 350 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ کی درخواست بھی شامل کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.