Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی سے جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، بلیک میلنگ نہیں چلے گی ، وزیراعظم شہباز شریف

پی ٹی آئی سے جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، بلیک میلنگ نہیں چلے گی ، وزیراعظم شہباز شریف

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے اقدامات جاری ہیں اور خوشحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے حکومت ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگ میں بھارت کے وزیراعظم مودی کو ایسا سبق دیا گیا جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

کراچی کو نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کا جدید شہر بنانے کیلئے پرعزم ہیں، شرجیل میمن

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ شفاف بولی کے لیے کام مکمل ہو چکا ہے اور کابینہ اراکین نے اس میں محنت کی ہے، بولیاں سربمہر لفافوں میں موصول ہوئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بانی تحریک انصاف اور ان کے ساتھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، حکومت نے اسمبلی کے فلور سے بھی مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ اگر پی ٹی آئی سنجیدگی سے مذاکرات چاہتی ہے تو حکومت بھی تیار ہے، تاہم جائز مطالبات پر ہی بات چیت ہو سکتی ہے اور مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے دہشت گردی کے نئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے خطرہ بڑھ رہا ہے اور عالمی برادری کو افغان حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

وزیراعظم نے انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا اور تمام کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.